ETV Bharat / state

جگن موہن خط معاملہ کی سماعت سے جج للت دستبردار ہوئے

سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج این وی رمن اور آندھراپردیش ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے پریس کانفرنس اور خط کے خلاف عدالت عظمیٰ میں پیر کے روز سماعت نہیں ہوسکی، کیونکہ ایک جج نے معاملے کی سماعت سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Judge Lalit withdrew from the hearing of the Jagan Mohan letter case
جگن موہن خط معاملہ کی سماعت سے جج للت دستبردار ہوئے
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 5:03 PM IST

پیشے سے وکیل جی ایس منی اور دودیگر درخواست گزاروں- اینٹی کرپشن کاونسل آف انڈیا ٹرسٹ اور وکیل سنیل کمار سنگھ کی درخواستیں سماعت کے لیے جیسے ہی جج ادے امیش للت اور جج اشوک بھوشن کے سامنے آئیں، جج للت نے ان کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔

جج للت نے کہا، مجھے اس کی سماعت میں پریشانی ہے، میں اس معاملے کو نہیں سن سکتا۔ ایک وکیل کے طور پر، میں نے فریقین کی جانب سے مقدمہ لڑا ہے۔ ہم ہندوستان کے چیف جسٹس سے مناسب ہدایت لینے اور جلد از جلد مناسب بینچ کے سامنے اسے اندراج کرنے کو رجسٹری سے کہیں گے۔

مسٹر منی نے عدلیہ کی آزادی اور سالمیت کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے موجودہ وزیر اعلیٰ کے ریکارڈ طلب کیے ہیں اور یہ اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس اپنا عہدہ سنبھالنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، کیونکہ وہ اپنے منصب کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

وکیل آن ریکارڈ مکتی سنگھ کے ذریعہ سے پریکٹسنگ وکیل سنیل کمار سنگھ نے درخواست دائر کر کے ججوں کے خلاف وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس طرح پریس کانفرنس کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مناسب کارروائی کرنے کے لیے انہیں ’شوکاز نوٹس‘جاری کی جانی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.