ETV Bharat / state

کالیشورم پروجیکٹ پر چندرابابو کے الزامات کی تردید

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے تلگودیشم سربراہ این چندرابابونائیڈو کے اسمبلی میں لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔

author img

By

Published : Jul 11, 2019, 1:52 PM IST

jagan-reddy-rejects-chandrababu-naidu-objections-on-kaleshwaram-project

جگن موہن ریڈی نے ایوان میں کہا کہ متحدہ آندھراپردیش میں چندرابابونائیڈو کے دور حکومت میں کرناٹک حکومت نے الماٹی ڈیم کو اونچا کیا تھا جس کا اثر اے پی کے پانی کے حصہ پر پڑا۔

انہوں نے سوال کیا کہ چندرابابو نے اس وقت کیا کر رہے تھے؟ انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ بابلی پروجیکٹ کا بھی ایسا ہی معاملہ ہے جس کی تعمیر مہاراشٹر نے کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اے پی کے پانی کے حصہ کے تعلق سے چندرابابو کی مساعی کہیں نظر نہیں آئی۔

کالیشورم پروجیکٹ پر چندرابابو کی نکتہ چینی پر جگن نے ایوان کوبتایا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر تلگودیشم دور حکومت میں ہوئی اور اگر سابق وزیراعلی کو کوئی اعتراضات ہوں تو ان اعتراضات کو انہوں نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے سامنے اُس وقت کیوں نہیں اٹھائے۔

دراصل آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی نے ایوان میں کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے تلنگانہ کے کالیشورم پروجیکٹ پر اے پی کے مفادات کو رہن رکھ دیا ہے۔

جگن نے واضح کیا کہ گوداوری اور کرشنا دریاوں کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں دونوں ریاستوں میں باہمی معاہدہ ہے۔دونوں ریاستوں سے انصاف کیاجائے گا۔چاہے وہ تلنگانہ کے اضلاع محبوب نگر، رنگاریڈی یا نلگنڈہ ہوں یا پھر اے پی کے اضلاع ہوں، ان سے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے معاملہ میں انصاف کیاجائے گا۔

Intro:Body:

jeelani

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.