اپنے بلیٹن میں اس نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اور 5،6 ستمبر کو شمالی ساحلی اے پی اور یانم میں گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران رائل سیما اورآئندہ 24گھنٹوں کے دوران یانم میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جنوب مغرب مانسون گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی اے پی، رائل سیما میں سرگرم، تلنگانہ میں کمزور پڑ گیا ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ساحلی اے پی کے اضلاع پر کاشم، سریکاکلم، وشاکھاپٹنم، رائل سیما کے اننت پور میں شدید بارش ہوئی۔