اطلاعات کے مطابق 2013 بیاچ کی آئی اے ایس آفیسر سریجانا گمالا آندھراپردیش کے گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن میں ایک ماہ کے بچہ کے ساتھ خدمات انجام دے رہی ہیں جبکہ انہوں نے سال کے اواخر میں بچہ کو جنم دیا تھا۔
ایک ماہ کے بچہ کی ماں گمالا نے کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں اپنا مورچہ سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نازک وقت میں کام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسےوقت میں ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وبا سے ایک ساتھ ہوکر نمٹنا چاہئے۔
گریٹر وشاکھاپٹنم میونسپل کارپوریشن کمشنر نے رجوع بکار ہونے کے فیصلہ کی تائید کرنے پر اپنے خاندان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا فیصلہ ذاتی تھا جبکہ اس معاملہ میں مجھے مجبور نہیں کیا گیا لیکن میں نے اپنے خاوند اور خاندان سے اس سلسلہ میں مشورہ لیا ہے اور میں ان کی شکرگذار ہوں کہ انہوں نے میرے فیصلہ کی تائید کی‘۔