ETV Bharat / state

کورونا وائرس: اے پی گورنر نے جائزہ لیا - گورنر نے کہا کرونا وائرس کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کریں

گورنر وشوا بھوشن ہری چندن کو ریاست میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کروایا۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا اے پی کے گورنر نے جائزہ لیا

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 8:56 PM IST

آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری نیلم سہائے اور دیگر عہدیداروں نے گورنر وشوا بھوشن ہری چندن کو ریاست میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کروایا۔گورنر نے نیلم سہائے،پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت جواہر ریڈی،اسپیشل چیف سکریٹری محکمہ صحت وطبابت کے ساتھ راج بھون میں ہفتہ کو کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات پر جائزہ اجلاس طلب کیا۔

عہدیداروں نے گورنر کو اس موذی وائرس کی روک تھام کے لئے کئے جارہے اقدامات سے واقف کروایا۔ ہری چندن نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں کرونا وائرس کو روکنے کے لئے مناسب اقدامات کریں۔گورنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رضاکارانہ تنظیموں کے سرگرم اشتراک کے ذریعہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا اے پی کے گورنر نے جائزہ لیا
کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات کا اے پی کے گورنر نے جائزہ لیا

مکیش کمار مینا سکریٹری برائے گورنر، وجئے رام راجو اسپیشل آفیسر حکومت اے پی اور سریش کمار اسپیشل آفیسر مرکزی حکومت بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔

اسی دوران مسٹر ہری چندن نے ریاست کے عوام کی توجہ اتوار کو ہونے والے جنتا کرفیو کی طرف دلائی اور اس کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔انہوں نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل صبح سات بجے سے 9بجے شب تک اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں۔

گورنر نے کہا کہ اس قدم کا مقصد کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے اور عوام کے تعاون سے ہی اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے رضاکارانہ تنظیموں،ریڈ کراس اوردیگر تنظیموں جیسے این سی سی،اسکواٹس اینڈ گائیڈس،این ایس ایس،سیول سوسائٹی اور دیگر سے اپیل کی کہ وہ بیداری پیداکریں اور شہریوں کی جنتا دربار کے سلسلہ میں حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ گھروں تک ہی محدود رہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.