ریاست آندھراپردیش کے چتور کلکٹریٹ کے تقریبا 300ملازمین جو تروپتی میں رہتے ہیں ٹرینوں کی منسوخی کے نتیجہ میں چتور نہیں پہنچ پائے۔
یہ ملازمین روزانہ وینکٹادری ایکسپریس کے ذریعہ تروپتی سے چتور جایا کرتے تھے۔ یہ ٹرین صبح 8بجے آتی اور 9بجے وہ اس ٹرین کے ذریعہ چتور پہنچ جاتے جبکہ یہی ٹرین 5.30بجے چتور سے روانہ ہوتی اور 6.30بجے تروپتی پہنچتی۔
اس ٹرین سے مسافرین بالخصوص ملازمین کو کافی سہولت تھی۔ آندھرا پردیش حکومت نے 31 مارچ تک بین ریاستی سرحدات کو بند کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ضروری کام کے سلسلہ میں ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔