ETV Bharat / state

کورونا وائرس: کڑپہ کی جیل سے قیدیوں کی رہائی

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 4:00 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کی جیل سے قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: کڑپہ کی جیل سے قیدیوں کی رہائی
کورونا وائرس: کڑپہ کی جیل سے قیدیوں کی رہائی

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ جیل کے عہدیداروں نے 30قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔ ان میں 16سزا یافتہ قیدی اور 14ریمانڈ میں دیے گئے قیدی شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر جیل میں قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے ہی یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ جیل کے عہدیداروں نے ہدایت دی ہے کہ اس ماہ کی 27تاریخ کو یہ قیدی دوبارہ جیل میں آجائیں۔

یہ رہائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب تمام گوشوں سے ہجوم کو کم کرنے کے مشورے دیے جارہے ہیں کیونکہ ہجوم کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے ایک دوسرے سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.