ETV Bharat / state

حیدرآباد: کورونا مشتبہ مریض نے ایمبولنس میں آگ لگادی - Police are investigating the matter

ضلع پرکاشم کے اونگول پولیس اسٹیشن میں ایک کورونا مشتبہ مریض نے ایمبولنس گاڑی میں آگ لگادی۔

حیدرآباد: کورونا مشتبہ مریض نے ایمبولنس میں آگ لگادی

author img

By

Published : Sep 16, 2020, 5:01 PM IST

حیدرآباد:ضلع پرکاشم کے اونگول پولیس اسٹیشن میں ایک کورونا کے مشتبہ مریض نے ایمبولنس گاڑی میں آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق ہسٹری شیٹرسریش کو پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تھا، کیونکہ 108 ایمبولنس کے اسٹاف نے تعلقہ پولیس سے شکایت کی تھی کہ سریش بار بار 108 ایمبولنس کو رانگ کالس کررہا ہے۔

اس تعلق سے پولیس کی پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ ملزم ذہنی خرابی سے متاثر ہے، بعد ازاں پولیس نے اس کو اسپتال لے جانے کے لئے ایمبولنس طلب کی۔ جس کے بعد اس نے ایمبولنس گاڑی میں اسپرٹ ڈال کر آگ لگادی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ایمبولنس گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ جب پولیس نے اس کو جلتی ہوئی ایمبولنس گاڑی سے اترنے کی ہدایت دی تواس نے عجیب وغریب حرکتیں شروع کردیں۔

بعد ازاں پولیس نے اس کو کھینچ کر باہر نکالا اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی جس کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، اس واقعہ میں ایمبولنس گاڑی جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ فی الحال سریش، پولیس کی تحویل میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.