چار صفحات پر مشتمل میمورنڈم گورنر کے حوالے کیاگیا۔ جس میں اس واقعہ کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرنے کی خواہش کی گئی۔ ان لیڈروں کے وفد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قبل ازیں چندرابابو نائیڈو کی سکیورٹی میں کمی کرنے والی حکومت نے ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد دوبارہ ان کی سکیورٹی بحال کردی۔
انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ڈرون اڑانے والا شخص وزیراعلی جگن کی قیام گاہ میں رہتا ہے۔ وجئے واڑہ کے رکن پارلیمنٹ کیشو نینی نانی، وجئے واڑہ مشرق کے رکن اسمبلی جی راما راو، رکن اسمبلی بی ارجن سمیت 15 اراکین کے اس وفد نے گورنر سے ملاقات کی۔ ڈرون کے مسئلہ پر گنٹور کے آئی جی سے تلگودیشم کے ایک وفد نے پہلے ہی شکایت کی تھی۔
قبل ازیں تلگودیشم کے لیڈروں نے دریائے کرشنا کے کنارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔