سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بوبڈے نے کہا، ’میں بھگوان وینکٹیشور مندر کے درشن کے لیے گذشتہ چالیس برسوں سے آرہا ہوں لیکن اس بار درشن کرنا میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیٹے شرینواس بوبڈے کے ساتھ مندر گربھ گرہ میں بھگوان وینکٹیشور کی پوجا، ارچنا کی۔ درشن کے دوران ان کے ساتھ آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جتیندر کمار مہیشوری بھی تھے۔ انہوں نے مندر کے رکھ رکھاؤ کے لیے تروملا تروپتی دیوستھانم افسران کی تعریف بھی کی۔