ETV Bharat / state

اے پی تلگودیشم کے صدر اچن نائیڈو گرفتار

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 2:20 PM IST

اے پی میں اصل اپوزیشن تلگودیشم کے ریاستی صدر اچن نائیڈو اور 12 دیگر کو پولیس نے ان کی پارٹی کے باغی امیدوار و وائی ایس آر کانگریس کے حامی اپننا کو گرام پنچایت انتخابات میں سرپنچ کے عہدہ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روکنے کی کوشش میں گرفتار کیا ہے۔

AP Telugu Desam President Acham Naidu arrested
اے پی تلگودیشم کے صدر اچن نائیڈو گرفتار

اچن نائیڈو کی گرفتاری اور وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا وجئے سائی ریڈی کی سریکاکلم آمد کے موقع پر کشیدہ ماحول دیکھا گیا۔ اچن نائیڈو کی گرفتاری سے پہلے پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ اچن نائیڈو نے اپنے رشتہ دار اپننا سے خواہش کی تھی کہ وہ پرچہ نامزدگی داخل نہ کریں تاہم اپننا نے ایسا کرنے سے انکارکردیا اور کہاکہ ان کی بیوی تلگودیشم کے دور حکومت میں سرکاری ملازمت سے محروم ہوگئی تھی اور ان کے خاندان کو تلگودیشم سے فائدہ نہیں ہوا۔

جب اپننا نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا تو تلگودیشم کے کارکنوں اور اچن نائیڈو کے حامیوں کی بڑی تعداد اپننا کے مکان پہنچی اور ان کو مکان سے باہر آنے سے روک دیا۔اتوار کو پیش آئے اس واقعہ میں اپنا کے مکان کے قریب کشیدگی دیکھی گئی تھی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کردیا۔

اپننا نے پولیس کی موجودگی میں بالاخر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اپننا کی شکایت پر پولیس نے تلگودیشم کے 20کارکنوں کے خلاف معاملہ درج کیا تھا اور اب تک 13کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.