ETV Bharat / state

الیکشن کمیشن کے احکام پر ہائی کورٹ کی پابندی

اے پی ہائیکورٹ نے راشن پہنچانے والی گاڑیوں کے رنگ کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن کے احکام پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن کے احکام پر ہائی کورٹ کی پابندی
الیکشن کمیشن کے احکام پر ہائی کورٹ کی پابندی
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 3:59 PM IST

آندھراپردیش ہائیکورٹ سے ریاستی حکومت کو راحت ملی ہے، آندھراپردیش عدالت نے ریاست کے گھر گھر میں راشن فراہم کرنے والی گاڑیوں کے رنگ بدلنے کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے احکام پر پابندی عائد کردی۔

ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کی وجہ سے ان گاڑیوں کے رنگ کو بدلنے کی ہدایت ریاستی الیکشن کمیشن نے دی تھی۔

ریاستی الیکشن کمشنر نماگڈہ رمیش نے ان گاڑیون کا معائنہ کیا تھا اور ریاست میں پنچایت انتخابات کے پیش نظر ان کے رنگ کو بدلنے کے احکام دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:

'مرکزی حکومت کسانوں کو غلام بنانا چاہتی ہے'

ریاست کی وزیر اعلی جگن موہن ریڈی زیرقیادت ریاستی حکومت نے ان احکام کو اے پی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی الیکشن کمیشن کے احکام پر روک لگادی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.