ETV Bharat / state

AP Skill Development Case آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو گرفتار - چندرا بابو نائیڈو گرفتاری پر برہم

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی اور تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے نندیال میں اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ AP former CM Chandrababu Naidu arrested

آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 6:48 AM IST

Updated : Sep 9, 2023, 10:42 AM IST

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق وزیراعلی اور تلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو آندھرا پردیش کے نندیال میں آج صبح اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نائیڈو کو آندھرا پردیش کریمنل انوسٹی گیشن دپارٹمنٹ ( سی آئی ڈی ) کے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسکل ڈیولپمنٹ فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے میں سی آئی ڈی پولیس نے چندرا بابو نائیڈو کوگرفتار کیا۔ ان کی گرفتاری کے دوران کافی ہنگامہ ہوا اور تلگو دیشم پارٹی کے کارکنوں نے اس پر اعتراض کیا۔

بعد ازاں سی آئی ڈی پولیس چندرا بابو نائیڈو کو پوچھ گچھ کے لیے منگل گری میں واقع سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر لے گئی۔ پولیس نے ان کے خلاف دفعہ 120 (بی)، 409، 201، آر/ڈبلیو13(1) اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور انہیں آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پولیس نے اسی معاملے میں ٹی ڈی پی ایم ایل اے اور سابق وزیر گنتا سری نواس راؤ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست بھر میں بڑی تعداد میں پارٹی رہنماؤں کو ان کے گھروں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ چندرا بابو نے پولیس اہلکاروں سے سوال کیا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیوں ہو رہی ہے۔ چندرا بابو نے کہا کہ اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو میں سڑک پر ہی مر جاؤں گا۔ چندرا بابو نے پوچھا کہ مجھے کس قانون کے تحت گرفتار کیا جارہا ہے، بنیادی ثبوت کے بغیر انہیں کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے؟

مزیدپڑھیں: چندرا بابو نے تیلگودیشم رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کی

سابق وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو کے سوال پر پولیس نے کہا کہ انہوں نے ہائی کورٹ کو بنیادی ثبوت پیش کر دیے ہیں۔ اسی دوران چندرا بابو کی جانب سے وکلاء نے ان کی گرفتاری پر پولیس سے بحث کی۔ بابو کے وکلاء نے ثبوت دکھانے کو کہا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ریمانڈ رپورٹ میں سب کچھ ہے، ایف آئی آر کاپی دی جائے گی۔ تاہم وکلاء کا اصرار تھا کہ بنیادی ثبوت دکھائے جائیں۔ چندرا بابو نائیڈو کے وکلاء کا کہنا ہے کہ چندرا بابو کو گرفتار کرنا غیر قانونی ہے۔

دریں اثناء، آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست بھر میں بس خدمات کو منسوخ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے تین دن قبل کرنول میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Last Updated : Sep 9, 2023, 10:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.