ومسی کرشنا نامی شخص کی جانب سے اس لڑکی کے والدین اور بھائیوں کو فیس بک کے ذریعہ تلاش کرنے سے ہی ایسا ممکن ہوسکا۔اس لڑکی کی شناخت بھاونی کے طورپر کی گئی ہے،جو ومسی کے مکان میں ملازمت کرتی تھی۔
بات چیت کے دوران بھوانی نے ومسی کو بتایا کہ وہ وجیا نگرم ضلع کے چیپوراپلی میں اپنے والدین سے چار سال کی عمر میں بچھڑ گئی ہے۔
اس کو ایک خاتون نے گود لیا اور وہ تب ہی سے اس کے ساتھ وجئے واڑہ میں رہ رہی ہے۔بھوانی نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے گھر جاکر کافی خوش ہے۔قبل ازیں ومسی نے سوشل میڈیا کے نیٹورک پر بھوانی کے بھائی کو پایا۔
انہوں نے کہا کہ” میں نے بھوانی کی تفصیلات حاصل کی اور اس کو فیس بک پر تلاش کرنا شروع کردیا میں نے لوگوں کو پیغام بھیجنا شروع کیا۔ایک شخص نے میرے پیغام پر ردعمل ظاہر کیا اور میں نے اس سے تفصیلات حاصل کیں۔
ان تفصیلات کا موازنہ بھوانی سے لی گئی معلومات سے کیا گیا اس کے بعد اس کے والدین کے ساتھ ویڈیو کال کروایا گیا۔اس کے والدین نے تصدیق کی کہ بھوانی ان ہی کی بیٹی ہے تاہم بھوانی کو گود لینے والی ماں جیا بھوانی کے والدین سے ملنے پر کافی غمگین تھی تاہم بعد ازاں اس نے والدین کے ساتھ رہنے بھوانی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔