ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: ریاستی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو جواب دیا کہ سی آئی ڈی اسپیشل کورٹ نے گرفتار ایم پی کو نجی اسپتال میں بھیج کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ بھی ریکارڈ میں رکھا ہے کہ سی آئی ڈی کے عہدیداروں کو رات 11 بجے احکامات موصول ہوئے اور اسی طرح ایم پی راگورام کرشنا راجو کو نجی اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت  کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا

author img

By

Published : May 19, 2021, 8:10 PM IST

آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ایم پی راگھو رام کرشنا راجو کی گرفتاری کے بارے میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے۔

آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا

ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ وہ مجسٹریٹ کورٹ کا حکم کیوں نہیں مان رہے۔ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو جواب دیا کہ سی آئی ڈی اسپیشل کورٹ نے گرفتار ایم پی کو نجی اسپتال میں بھیج کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور یہ بھی ریکارڈ میں رکھا ہے کہ سی آئی ڈی کے عہدیداروں کو رات 11 بجے احکامات موصول ہوئے اور اسی طرح ایم پی راگورام کرشنا راجو کو نجی اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔ جج نے ایڈوکیٹ جنرل سے پوچھا کہ اگر ایسا ہے تو معاملہ ہائی کورٹ کے نوٹس میں کیوں نہیں آیا۔

جج نے رجسٹرار کو اے ڈی ڈی ایل ڈی جی اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر کے ہمراہ تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں ضرورت کے وقت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مداخلت کرتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.