ETV Bharat / state

آندھرا پردیش پنچایتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری

آندھرا پردیش پنچایت انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ ریاست میں 13 اضلاع کے 16 ریوینیو ڈویژن اور 161 منڈل میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

آندھرا پردیش پنچایت کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان پولنگ جاری

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 12:25 PM IST

آندھرا پردیش کے چوتھے مرحلے کے پنچایتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پولنگ شام ساڑھے تین بجے تک ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ 13 اضلاع میں 16 ریونیو ڈویژن کے ساتھ 161 منڈل میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ کے لیے کُل 28،995 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

آندھرا پردیش پنچایت کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان پولنگ جاری
آندھرا پردیش پنچایت کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کے درمیان پولنگ جاری

چوتھے مرحلے کے انتخابات میں اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے 3،299 پنچایتوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ ان میں سے 554 سرپنچ نشستیں متفقہ طور پر بلا مقابلہ انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔ دو مقامات پر نامزدگی داخل ہی نہیں کی گئی۔ جب کہ بقیہ سرپنچ کی 2،743 نشستوں کے لئے پولنگ جاری ہے۔ ان نشستوں کے لیے 7،475 سرپنچ امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نکسل سے متاثرہ علاقوں میں پولنگ دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہے گی۔ حساس مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چوتھے مرحلے کے انتخابات میں مجموعی طور پر 67،75،226 ووٹرس اپنے حق کا استعمال کریں گے۔ انتخابی عمل کے لیے مجموعی طور پر 53،282 لوگوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.