جس میں اس اہم مسئلہ پر فیصلہ کی توقع ہے۔ سمجھاجاتا ہے کہ اسی دن اسمبلی کا بھی اجلاس ہوگا، جس میں اعلی اختیاری کمیٹی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔
اس کمیٹی کی جانب سے 17جنوری کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ حکومت نے نئے دارالحکومتوں کے مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے یہ اعلی اختیاری کمیٹی تشکیل دی ہے۔
کمیٹی نے کسانوں کودارالحکومت کے مسئلہ پر اپنی تشویش سے واقف کروانے کا موقع دیا ہے۔ شخصی طورپر یا پھر ای میل کے ذریعہ اس تشویش سے واقف کروایاجاسکتا ہے۔