آندھرا پولیس کے ضلع گنٹور کے پلوالورو اور کرومانچی دیہات میں 13 لاکھ روپے سے زائد کی غیرقانونی شراب برآمد کی گئی ہے، اس دوران 4 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گنٹور اربن سپرنٹنڈنٹ پولیس امی ریڈی نے بتایا کہ تلنگانہ اور گوا ریاستوں سے شراب کی کل 4764 بوتلیں ضبط کرلی گئیں۔ اس کی مجموعی مالیت 13.58 لاکھ روپے ہے۔
ریڈی نے کہا کہ گوا سے 1308 شراب کی بوتلیں اور تلنگانہ سے 3456 شراب کی بوتلیں ضبظ کر لی گئیں۔ شراب کی مجموعی مالیت 13 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ گرفتار شدہ افراد نے اسے زیادہ قیمت پر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کو موصلہ اطلاع پر مبنی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ جس دوارن 13 لاکھ روپے سے زائد غیرقانونی شراب برآمد کی گئی۔
اس تعلق سے پولیس نے ایک کیس درج کر لیا اور مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔