ETV Bharat / state

آندھرا پردیش: فیکٹری سے گیس کا اخراج، ایک شخص ہلاک - عہدیداروں نے فیکٹری کا معائنہ کیا

آندھرا پردیش کے ضلع کرنول کے نندیال ٹاؤن میں پائپ سے خارج امونیا گیس کے نتیجہ میں اگرو فیکٹری کے ایک جنرل منیجر کی موت ہوگئی جب کہ تین افراد بیمار ہوگئے۔

آندھرا پردیش: فیکٹری سے گیس کا اخراج، ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Jun 27, 2020, 2:59 PM IST

پولیس نے کہا کہ جنرل منیجر سرینواس راو کی موت گیس سے ہوئی۔دوٹن امونیا گیس کا اسٹاف اس فیکٹری میں ٹینکر میں رکھا گیا تھا۔ تاہم پائپ میں شگاف کے نتیجہ میں اچانک گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔

گیس کے اخراج کو محسوس کرتے ہوئے دیگر ملازمین پریشانی کے عالم میں فیکٹری سے روانہ ہوگئے۔ اس واقعہ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہنچے۔

ضلع کلکٹر جی ویراپانڈین، ایس پی کے فقیرپپا اور دیگر عہدیداروں نے فیکٹری کا معائنہ کیا۔ کلکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ تین ملازمین بیمار ہوگئے ہیں جن کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس گیس کے اخراج کو روکنے کا کام کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.