ETV Bharat / state

'امراوتی ریاست کا قانونی دارالحکومت'

author img

By

Published : Feb 5, 2020, 3:23 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:50 AM IST

آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست کے دارالحکومت کی منتقلی کے حکومت کے اقدام پر کہا ہے کہ وشاکھاپٹنم میں تمام انفراسٹرکچر سہولیات موجود ہیں جو پہلے ہی ریاست کا ترقی یافتہ شہر ہے اور وشاکھاپٹنم میں دارالحکومت کی تعمیر کے مصارف،امراوتی کے مقابلے کم ہوں گے۔

'امراوتی ریاست کا قانونی دارالحکومت'
'امراوتی ریاست کا قانونی دارالحکومت'

آندھراپردیش کے سرکاری اسکولز میں انگریزی ذریعہ تعلیم کی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے اے پی کے وجئے واڑہ کی گیٹ وے ہوٹل میں منعقدہ 'دی ہندو ایکسلنس ان ایجوکیشن پروگرام' سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کی ترقی کو غیر مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ 'حکومت نے تین دارالحکومتوں کی راہ ہموار کی ہے۔'

انہوں نے ساتھ ہی اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ 'امراوتی کو بھی ترقی دی جائے گی جو ریاست کا قانونی دارالحکومت ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'امراوتی کو دارالحکومت بنانے کے لئے حکومت کے پاس فنڈس نہیں ہیں اور اگر اس کو ترقی دی جاتی ہے تو اس کے لئے لاکھوں کروڑ روپئے درکار ہوں گے جس کو حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔'

انہوں نے اس پروگرام میں انگریزی ذریعہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ریاست میں معیاری تعلیم کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.