طبی کورسس میں داخلہ کے لیے راجستھان کے کوٹہ میں تربیت حاصل کر رہیں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی طالبات اچانک لاک ڈاون کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے پھنسی ہوئی ہیں۔
تلگو ریاستوں کی تقریباً دو سو طالبات نیٹ اور آئی آئی ٹی کوچنگ کےلیے راجستھان گئی تھیں جبکہ وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
طالبات کے مطابق ان کے پاس کھانے کےلیے کچھ بھی نہیں ہے اور وہ صرف بسکٹ کھاکر اپنا گزارا کر رہی ہیں۔
لاک ڈاون کے بعد علاقہ کے سبھی تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا تاہم یہ طالبات مقامی ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ اس ہاسٹل میں رہنے والی دیگر طالبات کو ان کی ریاستوں کی جانب سے خصوصی بسوں کے ذریعہ آبائی مقام پہنچایا گیا ہے۔
طالبات نے ایک ویڈیو پیام میں وزرائے اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ اور جگن موہن ریڈی سے ان کی واپسی کےلیے مناسب انتظامات کرنے کی خواہش کی ہے۔