جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے کانڈیوارہ کے ایک سرکاری اسکول کی ناقص کارکردگی Poor Performance of a Government school in Kandiwara, Kokernag کے نتیجے رواں برس اسکول میں دسویں جماعت میں کوئی بھی طالب علم کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
مذکورہ اسکول کی کارکردگی پر بچوں کے والدین نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول انتظامیہ نے ان کے بچوں کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مذکورہ اسکول کے صفر فیصدی نتائج سامنے آئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکول انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے، مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ اسکول سے تقریباً 21 بچوں نے دسویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔ جس میں ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں آن لائن کلاسز کا اہتمام عمل میں لایا گیا تھا، جس کے سبب گورنمنٹ اسکول کانڈیوارہ میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے بچوں کو اسمارٹ فون خرید کر دیا، تاہم آن لائن کلاسز سے وہی بچے مستفید ہوئے جن کے گھروں تک بآسانی موبائل نیٹ ورک کی رسائی ممکن تھی۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن کے باعث اگرچہ انتظامیہ نے نصاب میں 50 فیصدی چھوٹ دے رکھی تھی، تاہم اس رعایت کے باوجود بھی مذکورہ اسکول کا ایک بھی طالب علم کامیاب نہیں ہوا، اسکول کی ناقص کارکردگی پر مقامی افراد اور بچوں کے والدین نے کہا کہ اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ ان کے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں: Zero Percent Results in Anantnag Govt Schools: اننت ناگ کے 3 گورنمنٹ اسکولز کے میٹرک امتحانات کے نتائج صفر
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ اسکول میں تعینات عملے کے خلاف کارروائی کر کے اسکول میں نئے ٹیچنگ اسٹاف لائیں، تاکہ مستقبل میں کبھی ایسا نہ ہو۔