اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے کرنگسو علاقہ میں ایک مقامی نوجوان کو اپنے دوست نے چاقو مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا ۔زخمی نوجوان کی شناخت عدنان الطاف کے طور پر ہوئی ہے جو گیارہویں جماعت کا طالب علم۔
واقعہ کے فورا بعد الطاف کو شدید زخمی حالت میں سب ضلع ہسپتال مٹن منتقل کیا گیا جہاں فسٹ ایڈ دینے کے بعد انہیں مزید علاج و معالجہ کت لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔عدنان کے بازو اور پیٹ پر شدید چوٹ لگی ہے اور اسے جی ایم سی کے مائنر تھیٹر میں سرجری کی گئی۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عدنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بتایا جا رہا یے کہ عدنان اور اس کے دوست کے درمیان کسی بات پر کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا اور بدھ کی دوپہر عدنان کے دوست نے عدنان کو اپنے گھر سے باہر بلایا جس کے بعد اس نے عدنان پر چاقو سے حملہ کیا اور موقعہ سے فرار ہوگیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ کے رشتہ داروں نے کہا کہ انہوں پولیس میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کیا ہے۔انہوں نے پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملہ کا سخت نوٹس لیں اور ملوث شخص کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دیں۔پولیس نے اس واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے ۔
مزید پڑھیں: Woman Stabs Fiance, arrested : منگیتر پر ’قاتلانہ حملہ‘ کرنے والی خاتون گرفتار، منگیتر زیر علاج
واضح رہے کہ حالیہ دنوں سرینگر میں ایک خاتون نے اپنے منگیتر پر چاقو سے وار کرکے اسے زخمی کر دیا تھا، جس پر پوری وادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اس واقعہ کے چند روز بعد ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں ایک نوجوان پر اپنے ہی دوست پر چاقو سے حملہ کیا تھا ،جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔