ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں 2014 کے بعد آج پہلی بار یوم رسول میر منایا گیا۔ پرورگام فوج کی 19 آر آر کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ پروگرام ڈورو کے رسول میر ہال میں منعقد کیا گیا جہاں پر وادی بھر سے آئے ہوئے فنکاروں نے پروگرام میں چار چاند لگا دیے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ پروگرام میں سکولی بچوں نے بھی بڑھ چڑ حصہ لیا۔
واضع رہے کہ یہ پروگرام وادی کے مشہور و معروف شاعر رسول میر کی یاد میں منایا گیا، لیکن پروگرام میں شرکت کر رہے لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کے لیے اس پروگرام میں کشمیری اور رسول میر کے کلام پیش کر کے منایا جا رہا تھا لیکن آج یہاں کشمیری کم اور مغربی موسیقی کو زیادہ فروغ دیا گیا۔ اگرچہ رسول میر کی شاعری کے چرچے اور تعریفیں پورے جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں ہیں مگر آج یومیہ رسول میر کے ہی منعقدہ فیسٹیول میں کشمیری کے بجائے زیادہ تر مغربی موسیقی کو ہی پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہیل چیئر پر اسٹنٹ کرنے والے رئیس کے حوصلے ہمالیہ سے بلند
پروگرام میں شرکت کے لیے لوگ ضلع اننت ناگ کے اطراف و اکناف سے آئے تھے۔ واضع رہے یہ پروگرام 19 آرآر اور ضلع انتظامیہ نے مل کر کیا۔