اننت ناگ:ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے‘ کے موقعہ پر ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، جی ایم سی اننت ناگ اور جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ریڈ کراس سوسائٹی کے زیر اہتمام خون کا عطیہ کا کیمپ منعقد کیا گیا۔اس موقع پر 50 سے زائد افراد نے خون کا عطیہ پیش کیا۔Blood Donor Day in Anantnag
کیمپ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) اننت ناگ، غلام حسن شیخ نے کیا۔انہوں نے خون کے عطیہ کے عمل کو یکجہتی اور انسانیت کی خدمت قرار دیا۔انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے خون کا عطیہ پیش کیا۔
اے ڈی سی نے تمام لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی تلقین کی اور ان سے کہا کہ وہ خون کے عطیات کے فوائد سے خود کو آگاہ کریں۔انہوں نے خون کے عطیہ کے حوالے سے عوام میں بیداری پھیلانے کی تلقین کی۔کیمپ میں ضلع بھر سے رضاکاروں نے شرکت کی اور خون کا عطیہ پیش کیا۔وہیں اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ محکمہ اطلاعات اور ریڈ کراس کے ملازمین نے خون کا عطیہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں:
دعوت خیر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں، وومنز ڈگری کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج بائز اننت ناگ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ کے طلبہ نے بھی خون کا عطیہ دیا۔کیمپ میں جی ایم سی کے ڈاکٹرز، مختلف شعبہ جات کے افسران کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے رضاکاروں نے شرکت کی۔