بجبہاڑہ(اننت ناگ): جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں آج دوپہر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجبہاڑہ کے سنگم پٹرول پمپ کے قریب اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک سڑک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ اگرچہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا، جہاں کچھ دیر بعد ہی خاتون نے دم توڑ دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت ختیجہ بیگم اہلیہ عبدالعزیز اعوان کے بطور ہوئی ہے، وہی زخمیوں کی شناخت
بلال احمد اعوان ولد محمد سلطان کے طور پر ہوئی ہے جو دونوں راجوری کے رہنے والے ہیں۔اس حوالے میں پولیس نے تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Accident In Pulwama پلوامہ میں ٹپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ہلاک
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں میں ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو جاتے ہیں۔ حادثات زیادہ تر سرینگر جموں شاہراہ پر ہی رونما ہوتے ہیں۔ حکام اور ماہرین کے مطابق ٹریفک قوانین سے ناواقفیت اور ان پر عمل درآمد نہ کرنا ٹریفک حادثات کا موجب بنتے ہیں، تاہم لوگوں کا ماننا ہے کہ خستہ حال سڑکیں بھی حادثات کا موجب بنتی ہیں۔