ETV Bharat / state

کوکرناگ: لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کو مجبور

گرمیوں کے ایام میں ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم رہتے ہیں، انہیں ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔

لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کو مجبور
لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کو مجبور
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 6:22 PM IST

اننت ناگ کے کوکرناگ کے لوگ گرمیوں کے ایام میں پینے کے صاف پانی سے محروم رہتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی لوگوں کو راحت پہنچانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ وادی میں رواں سال شدید ترین گرمی ریکارڈ کی گئی اور آئے روز درجہ حررات میں دن بہ دن اضافہ ہوتی جا رہی ہے۔

لوگ ندی نالوں کا پانی پینے کو مجبور

کوکرناگ کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ پانی کی عدم دستیابی کا شکار ہورہے ہیں۔ ظاگی، مرگ، پنزگام، کوکرناگ کے لوگ گندے نالے کا پانی پینے پر مجور ہو رہے ہیں۔ جس کے سبب مقامی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: آلودہ ہوتے آبی ذخائر

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے لوگوں تک صاف پانی پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی۔ خشک سالی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، کیوںکہ مقامی علاقہ میں چشموں کا پانی سوکھ چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو گندہ پانی پینا پڑ ریا ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے فون پر محکمہ جل شکتی کے اے ای ای سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلے ہی ان علاقوں کو پانی فراہم کرنے کی غرض سے ایک پروجیکٹ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جل جیون میشن اسکیم کے تحت کوکرناگ کے ہر گاؤں میں واٹر سپلائی 2022 تک واگذار کرائی جائے گی، جس سے ایسے علاقوں میں رہائش پزیر لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.