پہلگام: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے لہین دجن کے عوام پینے کا پانی نہ ملنے سے پریشان ہیں اور محکمہ کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وادی میں جاری گرمی کے درمیان جہاں کئی علاقوں میں بجلی کی قلت ہوتی ہے وہیں دور دراز علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ water scarcity in Lehan dajan area of Pahalgam، اگرچہ علاقے میں پائپ لائن موجود ہے لیکن اس میں کبھی کبھار ہی پانی آتا ہے مقامی لوگوں کو کئی کلومیٹر دور جاکر پینے کے لیے پانی لانا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو رہےہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کی شکار ہوچکے ہیں۔' انہوں نے کہا 'متعلقہ محکمہ کے افسران نے گذشتہ کئی مہینوں سے علاقہ کے لوگوں سے وعدے کیے ہیں لیکن آج تک پینے کے پانی کی سپلائی ممکن نہیں ہوسکی۔ واضح رہے تین دن پہلے اسی گاؤں میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا یہ مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Women Protest Against Unavailability of Water in Srinagar: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین کا احتجاج