ETV Bharat / state

درختوں کے سہارے بجلی کی ترسیلی لائن - بجلی کے تار کو درختوں کے اپر سے لٹکایا گیا ہے

مقامی آبادی کو ہر وقت یہ اندیشہ لگا رہتا ہے کہ درختوں کے اوپر سے گزرنے والی لائنس کسی بھی وقت گر کر انسانی جانوں کو نقصان نہ پہنچا دیں۔

درختوں کے سہارے بجلی کی ترسیلی
درختوں کے سہارے بجلی کی ترسیلی
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 5:57 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ میں قائم واگہامہ علاقہ میں بجلی پہنچانے کے لیے کھمبھے نہیں ہیں۔ بجلی کی ترسیلی لائنس درختوں پر لٹکائی گئی ہیں۔

درختوں کے سہارے بجلی کی ترسیلی

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے تار کو درختوں کے اپر سے لٹکایا گیا ہے اس سے اُنہیں ہمیشہ جان و مال کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائنس کبھی بھی یہاں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔

علاقے کے رہائش پزیر لوگوں کا کہنا ہے کہ تھوڈی سی برفباری، یا تیز آندھی آنے کی وجہ سے یہ ترسیلی لائنس ٹوٹ جاتی ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔ آج تک اس کی زد میں کئی مال مویشی آ چکے ہیں اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مقامی آبادی کو ہر وقت یہ اندیشہ لگا رہتا ہے کہ یہ لائنس کسی بھی وقت گر کر انسانی جانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادر قرآنی نسخہ ایک لاکھ 37 ہزار برطانوی پاؤنڈ میں فروخت

مقامی لوگوں نے اس تعلق سے متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کے سامنے اپنے مطالبات رکھے لیکن اج تک اس سلسلے میں کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

ی ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب یہ معاملہ محکمہ بجلی کے اسسٹنٹ ایکزیکوٹو انجینئر بشیر احمد بٹ کی نوٹس میں لایا، تو انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وہ ایک ٹیم تشکیل دیں گے اور دیکھیں گے کہ علاقہ میں کیا درکار ہے۔

مزکورہ علاقے کے لوگ اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان ترسیلی لائنوں اور کھمبوں کو بہتر طریقے سے نصب کیا جائے، تاکہ مذید لوگوں کی جانیں زیا ہونے سے بچیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.