ETV Bharat / state

زین الدین ولی کا عرس منسوخ - زول

ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقہ میں بابا سخی زین الدین ولی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرسِ پاک ہر برس بیس اپریل کو بڑے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ جس کے لئے کئی روز سے تیاریوں کو سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

urs of zain uddin wali postponed due to coronavirus scare
زین الدین ولی کا عرس منسوخ
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 8:12 PM IST

درگاہ بابا سخی زین الدین ولی عیشمقام کی انتظامیہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر شب خوانی و سالانہ عرس اور روایتی زول (چراغاں) سے جڑی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا ہے۔

کمیٹی نے اس ضمن میں زائرین و عام عوام کو تعاون فراہم کرنے کی پُر زور اپیل کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر قیام کرنے کی گزارش کی۔

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کے عیشمقام علاقہ میں بابا سخی زین الدین ولی رحمتہ اللہ علیہ کا سالانہ عرسِ پاک ہر برس بیس اپریل کو بڑے عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ جس کے لئے کئی روز سے تیاریوں کو سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

عرس پاک میں وادی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرنے آتے ہیں اور من کی مراد پانے کے لئے درگاہ پر حاضری دیتے ہیں۔ جس دوران صدیوں سے چلے آرہے روایتی زول کا اہتمام کرکے ولی کامل کے تیئں اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.