ETV Bharat / state

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان - کاروباری طبقہ متاثر

وادی میں سردیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 7:37 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں شہری علاقوں خاص کر، جنگلات منڈی، پشو محلہ، نازک محلہ، قاضی محلہ سمیت دیگر دیہی علاقوں میں بھی غیر ضروری بجلی کٹوتی کا سلسلہ گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔

بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بجلی کی آنکھ مچولی سے عوام پریشان

محکمہ پی ڈی ڈی کی ناقص کار کردگی پر لوگوں کی جانب سے متعلقہ محکمہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے ایام شروع ہوتے ہی وادی میں بجلی کی غیر ضروری کٹوتی یہاں کا معمول بن چکا ہے۔

مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ یہاں کے شہریوں کو بجلی کی معقول سپلائی بحال کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے نہ صرف یہاں کا کاروباری طبقہ متاثر ہو رہا ہے بلکہ طلبہ کی پڑھائی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وقت پر بجلی بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکمہ سے بجلی نظام کو درست کرنے اور برقی رو کی معقول سپلائی کو یقینی بنانے کا پر زور مطالبہ کیا تاکہ آنے والے وقت میں انہیں مزید دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.