مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل کود نیستھ پرمانک نے دسو پانپور میں واقع انڈین انٹرنیشنل زعفران ٹریڈ سپائس پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سپائس پارک میں موجود پراسیسنگ یونٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے پراسیسنگ یونٹ میں موجود سہولیات جیسے ڈرئنگ، پیکنگ اور گریڑنگ سنٹر کا بھی جاٸزہ لیا اور زعفران گروپ ایسوسی ایشن کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر زعفران اسوسی ایشن کے ممبران نے مرکزی حکومت کی جانب سے دی جانی والی سہولیات پر شکریہ ادا کیا۔ وہیں کچھ مطالبات بھی وزیر کے سامنے رکھے گئے۔
وزیر نے ایسوسی ایشن کو ہر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ وزیر نے کہا کہ سپائس پارک جیسی جدید طرز کی سہولیات سے زعفران اگانے والے کسانوں کو بہت زیادہ فائیدہ ہوگا اور زعفران کی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لئے مرکز انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں بھارتی فضائیہ کا ایئر شو
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں کی زندگی کو خوشحال بنانا چاہتی ہے۔ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا سے بھی زیادہ کرنا ہمارا خواب ہے اور اس کے لئے مرکز ہر سطع پر کوشاں ہے۔