نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردانہ حملے میں نمازیوں کے قتل عام کے خلاف آل ٹریڈرس اینڈ منیفکچررس ایسوسی ایشن اننت ناگ کے بینر تلے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے لال چوک میں نعرہ بازی کرتے ہوئے نمازیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عالمی برادری سے اس انسانیت سوز واقع کےخلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔
اس موقعہ پر احتجاجیوں نے امریکہ اور اسرائل مخالف نعرے بھی بلند کیے اور مسلمانوں کو یک جٹ ہوکر اسلام دشمن قاتلوں کے خلاف پرامن طور پر مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔