ETV Bharat / state

Traffic Rules Violators ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اننت ناگ میں کارروائی - اے آر ٹی او اننت ناگ ڈاکٹر زبیر لٹو

ضلع اننت ناگ میں ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران کئی گاڑیوں پر جرمانہ جبکہ کئی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 5:07 PM IST

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اننت ناگ میں کارروائی

اننت ناگ:اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر اننت ناگ ڈاکٹر زبیر لٹو نے ٹریفک پولیس اننت ناگ کے ساتھ مل کر اننت ناگ میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔ اس دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کھڑی گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ بغیر رجسٹریشن کی گاڑیوں، آٹو رکشا اور دیگر مسافر و نجی گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا اور بہت سی گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈاکٹر زبیر لٹو نے کہا کہ محکمہ مستقبل میں اس طرح کی مہم کو لگاتار جاری رکھے گا، کیونکہ محکمہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں کسی کو بھی ایسے شخص کو نہیں بخشا جائے گا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے گا۔ ٹریفک قوانین عام لوگوں اور ٹرانسپورٹرز کی بہتری اور حفاظت کے لیے ہیں۔

زبیر لٹو کے مطابق کمرشل و نجی گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیورس کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ انسانوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔ لٹو نے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی برتنے سے سالانہ لاکھوں افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اس طرح کی مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر لوگوں میں بیداری پھیلائی جائے گئی۔

مزید پڑھیں: Road Safety Week حادثات کو روکنے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا لازمی، اے آر ٹی او اننت ناگ

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں اور احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ انسانی جانوں کا زیاں نہ ہو۔ انہوں نے نے عوام اور ڈارئیوروں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ اور گاڑیاں قوانین کے مطابق روڑ پر چلائے تاکہ حادثات میں کمی آئے اور زندگیاں محفوظ رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.