ETV Bharat / state

Tamil Actors Injured in Pahalgam: پہلگام میں شوٹنگ کے دوران دو معروف تمل اداکار زخمی - Samantha and Vijay injured

کشمیر کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں دو معروف تمل اداکار سامنتھا روتھ پربھو اور وجے دیور کُونڈا اس وقت زخمی ہوگئے ہیں جب وہ فلم کی ایک اسٹنٹ سین کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ Tamil Actors Injured in Pahalgam

Tamil actors injured while shooting stunt scene in Pahalgam
پہلگام میں شوٹنگ کے دوران دو معروف تمل اداکار زخمی
author img

By

Published : May 23, 2022, 10:20 PM IST

پہلگام: کشمیر میں اسٹنٹنگ ہمیشہ خطرناک رہی ہے۔ یہ حقیقی زندگی میں بھی اتنا ہی سچ ہے جتنا یہ ریل لائف کے ساتھ ہے۔ یہ ہفتہ کو اس وقت ثابت ہوا جب دو بڑے تامل اداکار - سامنتھا روتھ پربھو اور وجے دیور کونڈا- پہلگام میں ایک اسٹنٹ سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ Tamil Actors Injured in Pahalgam

ذرائع کے مطابق معروف تمل اداکار سامنتھا اور وجے کشمیر کے پہلگام علاقے میں ایک اسٹنٹ سین کی شوٹنگ کر رہے تھے جس دوران حادثاتی طور انہیں چوٹیں آئیں۔ دراصل وہ تیز بہاؤ والی دریائے لِدر کے دونوں کنارے بندھی رسی پر گاڑی چلانے کا اسٹنٹ شوٹ کر رہے تھے لیکن بدقسمتی سے گاڑی گہرے پانی میں گر گئی اور دونوں کی کمر پر چوٹ آئی۔

ذرائع کے حوالے سے پتہ چلا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار میں شامل دونوں اداکاروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تاہم دونوں اداکاروں نے اتوار کو ڈل جھیل میں شوٹنگ کے دوران طبیعت ناساز محسوس کی، جس کے بعد انہیں جلدی سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں فزیو تھراپسٹ کی جانب سے ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ وہ کشمیر میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے، شوٹنگ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان مکمل کر لی گئی ہے۔ 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی بیشتر شوٹنگ کشمیر کے، گلمرگ، سونہ مرگ سرینگر، اور پہلگام سمیت کئی دیگر مقامات پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Bhool Bhulaiyaa 2 Box Office Collection: فلم بھول بھولیا 2 ریلیز کے پہلے ہفتے باکس آفس پر جادو بکھیرنے میں کامیاب

ایک رومانوی محبت کی کہانی، شیوا نروانا کی فلم میں مرکزی جوڑی کے طور پر وجے دیوراکونڈا اور سامنتھا روتھ پربھو ہیں۔ ہاشم عبدالوہاب فلم کے میوزک ڈائریکٹر ہیں۔ شیوا نروانا نے سری نگر سے روانہ ہونے سے پہلے ٹویٹ کیا کہ "کشمیر میں حیرت انگیز پہلا شیڈول مکمل ہوا۔ شکریہ وجے دیوراکونڈا، سامنتھا روتھ پربھو، وینیلا کشور، سرنیا پردیپ، اور پوری کوشی ٹیم۔‘‘ بقیہ سیکونس کی شوٹنگ کے لیے عملہ حیدرآباد، ویزاگ اور ایلیپی جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.