ETV Bharat / state

Meri Maati Mera Desh آج ہر کشمیری کے ہاتھ میں ترنگا ہیں، بی جے پی - بی جے پی جموں و کشمیر نائب صدر،

بے جی پی جموں و کشمیر نائب صدر صوفی یوسف نے کہا کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے دلوں میں گھر بنا لیا ہے اور پارٹی کو امید ہے کہ آنے والے انتخابات میں لوگ پارٹی کو کامیاب کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔

Meri Maati Mera Desh
آج ہر کشمیری کے ہاتھ میں ترنگا ہیں، بی جے پی
author img

By

Published : Aug 13, 2023, 4:58 PM IST

آج ہر کشمیری کے ہاتھ میں ترنگا ہیں، بی جے پی

اننت ناگ: میری مٹی میرا دیش پروگرام کے تحت اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کھنہ بل سے ایک ترنگا ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پارٹی کے سینیئر لیڈر و نائب صدر کشمیر صوفی یوسف کر رہے تھے۔ ریلی میں سیکڑوں پارٹی کارکنوں ہاتھوں میں ترنگا لیے آزاد بھارت کے نعرے بلند کر رہے تھے۔

اس موقع پر صوفی یوسف نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو آڈے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج ہر کشمیری کے ہاتھوں ایک ترنگا ہے اور پوری وادی سے ترنگا ریلیاں نکالی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ کشمیر میں اب کوئی ترنگا اٹھانے والا نہیں ہے آج اس طرح کی ریلیوں کو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ ہر کشمیری کے ہاتھ میں نہیں بلکہ دل میں ترنگا موجود ہے۔

صوفی یوسف کے مطابق کشمیریوں کے دلوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے گھر بنا لیا ہے اور آنے والے انتخابات میں عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ کر کے بی جے پی کو مضبوط بنانے میں ایک اہم رول ادا کریں گے۔ ریلی میں پارٹی لیڈران نے حب الوطنی کے ساتھ ساتھ ملک اور قوم کی ترقی میں نوجوانوں اور بچوں کے کردار پر روشنی ڈالی، جبکہ پارٹی کارکنوں کو ملک کی صحیح تاریخ اور تصویر کی جانب راغب کرنے کی تلقین کی گئی۔

مزید پڑھیں: Tiranga Rally Held in Anantnag اننت ناگ میں میری مٹی میرا دیش مہم کے تحت ترنگا ریلی کا اہتمام

منتظمین کے مطابق اس طرح کے پروگرام ضلع بھر میں ان دنوں جاری رہینگے اور اس مہم سے ضلع بھر میں سلسلہ وار تقریبات کے ذریعے ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔وہیں ضلع بھر کے پنچایت گھروں میں یادگاری تختیاں لگائی جائیں گی جس میں ان افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے قوم کی بے لوث خدمت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.