ETV Bharat / state

Republic Day 2023 یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات - اننت ناگ میں سکیورٹی سخت

جموں وکشمیر میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کو پرامن طریقے سے انجام دینے کے لیے سکیورٹی فورسز نے پختہ انتظامات کیے۔ اس دوران راہگیروں و مسافروں کی جامہ تلاشی کی جاری ہیں۔ وہیں لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے جارہے ہیں۔

Tight security arrangements for Republic Day celebrations in jk
یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 5:54 PM IST

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی کے پختہ انتظامات

اننت ناگ: یورے ملک کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریب کے سلسلے میں سییورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ اننت قصبہ کے علاوہ دیگر مقامات پر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے راہگیروں و مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ جاری ہیں۔ اس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے جارہے ہیں۔

سخت ترین سردی چلہ کلان اور برفباری کی بیچ اننت ناگ میں سکیورٹی فورسز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے قصبہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی دستے قائم کئے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار ققاوہ سے نمٹا جائے۔

سکیورٹی فورسز نے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ تیز کر دی ہے۔ اننت ناگ کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران گزشتہ دنوں سے سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ناکافی کاغذات کی وجہ سے ضبطی عمل می لائی گئی۔

اننت ناگ کے لال چوک اور دیگر مقامات پر پولیس اور سی آر پی ایف دیگر ایجنسیوں کی جانب سے راہگیروں اور مسافروں کی جامہ تلاشی کا سلسلہ جاری رہا،جس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کیے گیے۔

مزید پڑھیں: Security Arrangements For Republic Day جموں میں 26 جنوری کے مدنظر سخت سکیورٹی بندشیں

وہیں کھنہ بل جہاں پر ضلع کی سب سے بڑی یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد ہونے والی ہے کو بھی سکیورٹی حصار میں تبدیل کیا گیا ۔کھنہ بل ڈگری کالج کے آس پاس کے علاقوں میں ڈرون کمیروں کے ذریعے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع کو پہلے ہی حساس ترین علاقہ قرار دیا ہے اور ضلع میں اضافی نفری کو تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.