ETV Bharat / state

کوکرناگ: ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان - ایم جی ایس وائی نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے متعدد بار یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا، مگر حکام اس تعلق سے بے توجہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Transport In The Area
ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 4:10 PM IST

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے سندرناڑ کانڈیوارہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مہریپورہ سے کبھی کبھار کوئی مسافر بردار گاڑی سندرناڑ کی طرف آ بھی جاتی ہے، تاہم ڈرائیور حضرات مقامی لوگوں سے دوگنا کرایہ وصول کر لیتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں پی ایم جی ایس وائی نے کئی سال قبل مہریپورہ سے سندرناڑ تک رابطہ سڑک کو تعمیر کیا تھا۔

سندرناڑ سے آگے رابطہ سڑک کو کانڈیوارہ کی مین شہرہ کے ساتھ ملانے میں پی ایم جی ایس وائی نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

مقامی لوگوں کو یقین دلایا گیا تھا کہ سندرناڑ سے آگے تک کی سڑک پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا۔ لیکن معاملہ جوں کا توں بنا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سندرناڑ سے ہی واپس جانا پڑتا ہے۔ نتیجتاً ڈرائیور حضرات مقامی لوگوں سے دگنے کرائے کا تقاضا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: باغات اور پارکوں کے کھلنے پر لوگ خوش

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کہ انہوں نے متعدد بار یہ معاملہ اعلیٰ حکام کی نوٹس میں لایا۔ آج حکام نے اس مسئلہ کو نظر انداز کیا ہوا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے ایک بار پھر درخواست کیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ان مشکلات کا ازالہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں، تاکہ لوگوں کی مصیبتوں کا ازالہ وقت پر ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.