اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن بجبہاڑہ کی جانب سے جسمانی طور معذور بچوں کے لیے اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج بایز کھنہ بل اننت ناگ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 180 معذور اور صحت مند بچوں نے شرکت کی۔ جنہوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ Sports festival for children with disabilities
ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن بجبہاڑہ کے چیئرمین جاوید احمد ٹاک اس موقعہ پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد صرف ذہنی تناؤ سے باہر نکالنے اور جسمانی قوت کو تقویت دینے کے لیے نہیں کیا گیا بلکہ اس کا مقصد معذور افراد کو صحت مند افراد کی طرح حقوق فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ان کی طرح ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے بہتر پلیٹ فارم مہیا ہو سکے۔'
یہ بھی پڑھیں: International Day of Disabled Persons: سمگرا شکشا ابھیان نے مخصوس بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا
جاوید احمد نے مزید کہا کہ 'معذور بچوں کو احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے کھیل کود کافی مفید عمل ہے۔ ٹاک نے مزید کہا کہ 'ان کی جانب سے مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔'