ETV Bharat / state

اننت ناگ: جسمانی طور پر مخصوص بچوں نے منایا یوم اطفال - مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے

پینٹنگ اینڈ ڈرائنگ مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

specially abled child celebrate child day
اننت ناگ: جسمانی طور پر مخصوص بچوں نے منایا یوم اطفال
author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:16 PM IST

یوم اطفال کی مناسبت سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بوائز ڈگری کالج میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کے لیے پینٹنگ اینڈ ڈرائنگ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ اور ہیلپ لائن بجبہاڑہ کے اشتراک سے منعقدہ اس مقابلے میں سینکڑوں کی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا۔

ویڈیو

پینٹنگ اینڈ ڈرائنگ مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جسمانی طور مخصوص بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہیومینٹی ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر جاوید احمد ٹاک سب جج رافیہ حسن خاقی بھی موجود رہے۔

اس موقع پر مقررین نے حقوق اطفال کے سلسلے میں وضع کرده مختلف قوانین پر تبادلہ خیال کیا۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات و اسناد تقسیم کیے گئے۔

واضح رہے اگرچہ ملک میں 14 نومبر کو یوم اطفال منایا جاتا ہے تاہم اننت ناگ میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کے لیے ایک دن پہلے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.