ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کو سمن، صوفی یوسف نے کیا خیر مقدم - عمر عبداللہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوفی یوسف نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے سمن جاری کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

فاروق عبداللہ کو سمن، صوفی یوسف نے کیا خیر مقدم

author img

By

Published : Oct 19, 2020, 9:53 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی نائب صدر صوفی محمد یوسف نے جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ دھاندلی کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی پوچھ تاچھ کا خیر مقدم کیا ہے۔

فاروق عبداللہ کو سمن، صوفی یوسف نے کیا خیر مقدم

اننت ناگ میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے صوفی یوسف نے کہا کہ ’’یہ مسئلہ طویل عرصے سے التوا میں ہے اور اس سلسلہ میں فاروق عبداللہ کو سمن جاری کرنا ایک خوش آئند قدم ہے۔‘‘ صوفی نے کہا کہ اگر ڈاکٹر فاروق واقعی بے گناہ ہے تو انہیں تحقیقات سے اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ اور نہ انہیں تحقیقات سے گھبرانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں تمام دھاندلیوں پر سے پردہ ہٹانا چاہتی ہے اور آئندہ دنوں میں اس مہم میں مزید شدت لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جے کے سی اے بدعنوانی کیس: فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ

صوفی نے کہا کہ مرکزی سرکار جموں کشمیر میں ایک شفاف نظام کو قائم کرنے کی خواہاں ہے، لہذا ’’ایجنسیز کی جانب سے دھاندلیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا کام جاری ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’جموں و کشمیر میں متعدد دھاندلیاں ہوئی ہیں جن کو منظر عام پر لایا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ مذکورہ اسکینڈل میں مبینہ طور ملوث ہونے کے سلسلہ میں فاروق عبداللہ سے گزشتہ برس بھی پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: 'سیاسی انتقام گیری کی بو آتی ہے'

وہیں ڈاکٹر فاروق سے پوچھ گچھ کو سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ’’سیاسی انتقام گیری‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.