میدانی علاقوں میں ہلکی جب کہ بالائی علاقوں میں بھاری بر ف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
وادی کشمیر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے وادی میں تین دنوں تک موسم میں تغیراتی تبدیلی کے امکانات بتائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ
وادی میں گزشتہ دن سے کی میدانی علاقوں میں ہلکی ہلکی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
صبح کے وقت وادی کے تمام پہاڑوں پر برف کی سفید چادر میں بچھی ہوئی تھی۔
خوبصورت سیاحتی مقام پہلگام میں بھی آج صبح قریب تین انچ برف جمع ہوئی تھی اور برف باری کی وجہ سے پہلگام میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
پہلگام میں برف باری کے باعث سیاحتی شعبہ سے جڑے افراد میں تھوڑی سی خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ شاید برف باری سے سیاح یہاں کی سیر و تفریح کے لئے راغب ہوں گے تاہم لیکن فی الحال سیاحوں کی آمد میں کوئی واضح اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔