ETV Bharat / state

سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری - سنتھن ٹاپ کوکرناگ برف ہٹانے کا کام

اننت ناگ - کشتواڑ رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام شروع کئے جانے پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے ہی خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لیے معطل کر دیا تھا۔Snow Clearance On Sinthantop

سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری
سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 7:52 PM IST

سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام جاری

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور جموں صوبے کے کشتواڑ ضلع کو جوڑنے والی رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام ہفتہ کو شروع کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد سب ضلع انتظامیہ کوکرناگ اور کشتواڑ انتظامیہ نے اس سے قبل ہی سڑک کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا تھا، تاکہ لوگوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم ہو سکے۔ یاد ہرے کہ وادی کشمیر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بارشیں شروع ہوئی جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے باعث درجہ حرارت میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی اور سردی میں بھی شدید اضافہ ہوا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں جمعرات اور جمعہ کی رات سے ہی پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو تقریباً دوپہر تک جاری رہا۔ ادھر، جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقامات سنتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ پر بھی بھاری برفباری کے نتیجے میں مذکورہ شہراہوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں کا زمینی رابطہ وادی سے منقطع ہو گیا ہے۔

برفیلی صورتحال سے نمٹنے کے لئے این ایچ آئی ڈی سی ایل اور اِم سِم بابا انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے سڑک پر سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے، جو شام دیر گئے تک جاری تھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ کل سے مذکورہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے مذکورہ سڑک پر بیشتر اوقات ٹریفک کی آواجاہی کو یقینی بنایا گیا ہے جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سنتھن ٹاپ ایک سیاحتی مقام ہے جس پر آنے کے بعد سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں سرکار کے اس اقدام کو کافی سراہا اور کہا ہے اس اقدام سے لوگوں کی مشکلات کا بھی ازالہ ہوسکے گا۔۔

مزید پڑھیں: Snow Clearance in Anantnag: اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں آج یعنی 11 نومبر سے موسم میں بہتری درج ہونے کا امکان ہے اور بعد ازاں 17 نومبر تک موسم خشک رہنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.