ETV Bharat / state

Snow Clearness In Anantnag اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

برفباری شروع ہوتے ہی مکینکل انجینئرنگ محکمہ کی جانب سے مشینریز کو عملہ سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں روانہ کیا گیا اور تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کی مہم شروع کی گئی۔ وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کیا اور ازخود سڑکوں سے برف ہٹانے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔Snow Clearness In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 10:53 PM IST

اننت ناگ میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری

اننت ناگ: وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جنوبی ضلع اننت ناگ میں بھی جمعہ کی صبح میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی۔ پہاڑی علاقوں میں بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانہ درجہ کی برفباری ہوئی۔ اس بیچ انتظامیہ کی جانب سے برفباری کے دوران پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت انتظامات کیے گئے تھے۔

برفباری شروع ہوتے ہی مکینکل انجینئرنگ محکمہ کی جانب سے مشینریز کو عملہ سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں روانہ کیا گیا اور تمام رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کی مہم شروع کی گئی، جس دوران پہلے اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کا کام ترجیہی بنیادوں پر شروع کیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ شہر اور گاؤں دیہات کے خارجی اور داخلی راستوں سے برف ہٹائی گئی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایم ای ڈی محکمہ کے جونئر انجینئر ملک اظہر نے کہا کہ پورے ضلع میں سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری یے، تاہم قبل از وقت اپیل کرنے کے باوجود بعض غیر ذمہ دار لوگوں نے سڑکوں کے کنارے گاڑیاں پارک کرکے رکھی ہیں جس سے انہیں برف ہٹانے میں کافی دشواری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم خوشگوار ہونے تک برف ہٹانے کا کام جاری رہے گا تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

وہیں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے تازہ برفباری کے ساتھ ہی ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقہ جات کا دورہ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم، نے مختلف علاقوں کا وسیع دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ہسپتال جنگلات منڈی اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بجبہاڑہ کا دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال کے حکام کو ہدایت کی کہ طبی عملے کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈاکٹر بشارت نے بجبہاڑہ میں کے پی ڈی سی ایل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرانسفارمروں میں کسی بھی قسم کی خرابی کو بغیر کسی تاخیر کے بحال کیا جائے۔

ڈی سی نے مکینیکل انجینئرنگ ڈویژن کے سنو کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بتایا گیا کہ ہنگامی امداد کی کالوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ ضلع کے تمام حصوں میں برف صاف کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:Heavy Snowfall in Kashmir وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں برفباری جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.