ETV Bharat / state

Shops Looted in Anantnag اننت ناگ میں نقب زنی کی وارداتوں سے تاجر اور عام لوگ پریشان - جموں وکشمیر کی خبر

اننت ناگ میں نقب زنی کی وارداتوں سے تاجر اور عام لوگ پریشان ہیں۔ نقب زنوں نے جنگلات منڈی علاقے میں سات دکانوں میں نقب لگاکر لوٹ کی واردات کو انجام دیا، جس پر علاقے کے تاجروں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 1:35 PM IST

واردات سی سی ٹی میں قید

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں نقب زنوں نے سات دکانوں میں ڈاکہ مار کر لاکھوں روپے نقدی اور جنس لوٹ لیا۔ ضلع میں چوری کی بڑھتی وارداتوں پر لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جب کہ تاجروں نے نقب زنوں کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جنگلات منڈی علاقے میں کل درمیانی رات چوروں نے کم از کم سات دکانوں کو لوٹ لیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے جنگلات منڈی مین مارکیٹ میں کم از کم سات دکانوں کو لوٹ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چور لاکھوں مالیت کی نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو گئے ہیں۔

ادھر دکانداروں نے ضلع بھر میں چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے بتایا کہ ضلع میں آئے روز کسی نہ کسی جگہ پر چور دکانوں میں نقب لگاکر لوٹ لیتے ہیں، جس کی وجہ سے تاجر سخت پریشان ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے باوجود بھی ڈاکہ زنی کی وارداتیں رونماء ہو رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ چوروں کو دھر دبوچنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کریں۔ ادھر پولیس نے بتایا ہے کہ چوری کی واردات کے سلسلے میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور چوروں کو پکڑنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جاری رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Loot Incident in Saran سارن میں دکاندار سے ایک لاکھ روپے کی لوٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.