جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چند روز قبل شہری علاقوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے طرز پر "مائی ٹاؤن مائی پرایڈ" پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ پروگرام مختلف فلاحی اسکیموں جیسے پنشن، وظیفہ، پی ایم اے وائی، کے سی سی، ہیلتھ گولڈن کارڈز، لاڈلی بیٹی وغیرہ کے فوائد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے سلسلہ میں شروع کیا گیا تھا۔
پرنسپل سیکٹری نے کولگام میں کئ پرجیکٹوں کا افتتاح کیا
مائی ٹاون مائی پرایڈ پروگرام کے دوسرے روز آج پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے کولگام میں کئی تعمیراتی منصوبوں کا رسم افتتاح کیا اور بعض کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
انہوں نے کولگام میں قائم ریسیونگ اسٹیشن، ورکشاپ، ذبحہ خانہ جسیے پروجکٹوں کا معاینہ کیا۔
علاوہ ازیں انہون نے گونمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بائز کولگام میں طلبا سے ملاقات کی اور انہیں کئی کارآمد مشورے دئے۔
انکے ہمراہ ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ، پاور کارپوریشن کے ایم ڈی محمد اعجاز، چیف انجینر پاور ڈپارٹمنٹ اور دیگر آفیسران موجود تھے۔
انہوں نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور بعد میں محکمہ بجلی کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
سوپور میں میرا قصبہ، میری شان
جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے "بیک ٹو ولیج" پروگرام منعقد کرنے کے بعد انتظامیہ نے میونسپل علاقوں میں " میرا قصبہ، میری شان" پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
پروگرام کے تحت اگر چہ ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر میونسپل کمیٹی اور میونسپل کونسل کو رقم دی جا رہی ہے لیکن وہیں اگر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کی بات کی جائے تو عوام اس میں ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے۔