ETV Bharat / state

Service Delivery Camps in Anantnag اننت ناگ میں اراضی معاملات سے متعلق سروس ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد

ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے 15 روزہ سروسز ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ان کیمپس میں اراضی سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنے، اراضی پاس بُک کی اجرائی، زمیونوں کا انتقال، گرداوری و دیگر معاملات کا ازالہ کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 17, 2023, 9:07 PM IST

اننت ناگ میں اراضی معاملات سے متعلق سروس ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد

اننت ناگ: ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے اراضی معاملات سے متعلق 15 روزہ سروسز ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد شدومد سے جاری ہے۔ کیمپس کا انعقاد ضلع کے تمام حلقوں میں 13 سے 28 فروری تک جاری رہے گا۔ ان کیمپس میں اراضی سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کرنے، اراضی پاس بُک کی اجرائی، زمیونوں کا انتقال، گرداوری و دیگر معاملات کے ازالہ کیا جائے گا، تاکہ عوامی شکایات کے ازالے لوگوں کی دہلیز پر ممکن ہو اور لوگوں کو متعلقہ دفاتر کی طوالت سے چھٹکارا مل سکے۔

کیمپس کے دوران تحصیلداران اور نائب تحصیلداروں کی نگرانی میں محکمہ مال سے وابستہ ٹیمیں اپنے اپنے حلقوں میں ان کیمپس کا انعقاد کر رہے ہیں، جس دوران لوگ اراضی سے متعلق مسائل و مطالبات اور تنازعات کو اجاگر کرتے ہیں، جن کا موقعہ پر ہی ازالہ ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وہیں لوگوں کو زمینوں کا انتقال، پاس بُک و دیگر لازمی دستاویزات کی فراہمی کو بھی ممکن بنایا جا رہا ہے۔13 فروری سے جاری یہ سروس کیمپس معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد سروس ڈیلیوری کیمپس میں شرکت کر رہے ہیں اور اس سروس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے انتظامیہ کے اس قدم کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس قدم سے انہیں کافی راحت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کی اس مفید پہل سے ان کے مسائل اور مطالبات کا ازالہ بغیر سرکاری دفاتر کی طوالت کے ممکن ہو سکا۔

مزید پڑھیں: Service Delivery Camps in Anantnag: اراضی معاملات سے متعلق سروس ڈیلیوری کیمپس کا انعقاد

تحصیلداروں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جاری سروس ڈیلیوری اور شکایات کے ازالے کے لئے منعقد کیے جا رہے کیمپ میں شرکت کریں اور مناسب تغیرات کے ذریعے اپنے اراضی ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمپوں کے دوران شکایات کے ازالے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور لوگوں کو اپنی شکایات اور دستاویز سے جڑے معاملات کے حل کو یقینی بنانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.