ETV Bharat / state

لوور منڈا اننت ناگ قومی شاہراہ پر سیمپلنگ کلیکشن سینٹر قائم - kashmir covid cases

ملک کی دیگر ریاستوں میں کووڈ 19 کے تناظر میں کیے گئے لاک ڈاون میں چھوٹ دینے کے ساتھ ہی غیر ریاستی مزدوروں و کاریگروں کے وادی وارد ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

لوور منڈا اننت ناگ قومی شاہراہ پر سیمپلنگ کولیکشن سینٹر قائم

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 7:16 PM IST

اگرچہ وادی میں کورونا وائرس کے مریضوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، تاہم حکومت کی جانب سے اس مہلک وبا پر قابو پانے کے سلسلہ میں سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے قاضی گنڈ لوور منڈا کے مقام پر ایک سیمپل کلیکشن مرکز قائم کیا گیا ہے۔ اگر چہ اس سے قبل اس مقام پر صرف تھرمل سکریننگ کی جاتی تھی، تاہم اب مذکورہ مقام پر باضابطہ طور وادی میں داخل ہونے والے تمام غیر ریاستی افراد کے نمونے اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تاکہ کوئی بھی مسافر وادی میں مہلک وبا کو مزید پھیلنے کا سبب نہ بن سکے۔

لوور منڈا اننت ناگ قومی شاہراہ پر سیمپلنگ کولیکشن سینٹر قائم
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سیمپل کلیکشن سینٹر کے انچارج علی محمد نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1012 غیر ریاستی باشندوں سے جانچ کے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نمونہ حاصل کرنے کے بعد مذکورہ افراد کو جانچ رپورٹ موصول تک قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ریاستی مزدوروں کی بڑھتی تعداد کے مدنظر انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا کو صرف پندرہ روز تک محدود رکھا گیا ہے جو 21 جولائی سے شروع ہوگی۔ اس تناظر میں مذکورہ سیمپل کولیکشن سینٹر کو یاتریوں کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.