اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ساگام علاقے میں دورانِ شب نقب زنوں نے جموں وکشمیر بینک اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کرکے مشین سے نقدی لوٹنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ساگام علاقے میں قائم جموں کشمیر بینک کے ای ٹی ایم کو نقب زنوں نے دوران شب توڑ پھوڑ کر کے اس سے نقدی چرانے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایم پر کوئی بھی سکیورٹی گارڈ تعینات نہ ہونے کے باعث ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشین کی توڑ پھوڑ انجام دی گئی ہے، تاہم نقب زن مشین سے نقدی لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں اس کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں جموں کشمیر بینک کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔