ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک سے عوام کو مشکلات - حاملہ خواتین کو چارپائی

لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کی جانب سے غیر معیاری اشیاء استعمال کی گئی ہے۔

Road greviance
خستہ حال سڑک
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 10:46 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے پاناڈ نامی علاقے کی سڑک خستہ حالی کی شکار ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خستہ حال سڑک

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کِھڑم سے پاناڈ جانے والی یہ پانچ کلو میٹر لمبی مزکورہ سڑک کو پانچ سال پہلے، پردھان منتری گرام سڑک یوجنا اسکیم کے تحت میگڈامائز کیا گیا تھا، لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد ہی سڑک کی حالت پھر سے خستہ ہو گئی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سڑک پر جگہ جگہ شگاف بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کے دوران مقامی لوگوں کے عبور مرور میں کافی مشکلات در پیش ہوتی ہے، خاص کر حاملہ خواتین کو کافی دشواری اور پریشانی ہوتی ہے'۔ گہرے شگاف ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں گاڑیوں کو اس روڈ پر نکلنا خطرناک ہوتا ہے۔ چلنے سے گریز کرتی ہے۔ تو ایسے میں مزکورہ علاقے کے لوگ حاملہ خواتین کو چارپائی کے زریعہ کھڑم کے پی ایچ سی اسپتال پہنچاتے ہیں، اور کئی بیمار اسپتال تک پہنچنے سے پہلے ہی فوت ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسائل حاصل کرنے والے پہلے غیرمقامی باشندے کی ہلاکت

لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کی جانب سے غیر معیاری اشیاء استعمال کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس سڑک پر روزانہ سفر کرنے والے شہریوں، بزرگ اور خاص کر حاملہ خواتین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہیں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے کو لیکر فون پر جب پی۔ایم۔جی۔ایس۔وائی کے ایگزیکیٹیو انجینئر خالد محمود سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے کہا کہ مزکورہ رابطہ سڑک پر ہم نے کئی سال قبل میکڈمئزیشن کا کام مکمل کیا تھا، جس کی مدت اختتام پزیر ہو چکی ہے، چونکہ ہم نے رابطہ سڑک کو محکمہ آر اینڈ بی کوسونپا تھا، تاہم محکمہ آر اینڈ بی مزکورہ سڑک کو اپنی تحویل میں لینے سے انکار کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.